ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 15؍اگست تک بنگلور میں ویک اینڈ کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا: آر اشوک

15؍اگست تک بنگلور میں ویک اینڈ کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا: آر اشوک

Tue, 10 Aug 2021 11:45:25    S.O. News Service

بنگلورو،10؍اگست (سالارنیوز) بنگلورو کے انچارج وزیر آر اشوک نے آج کہا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں 15؍اگست تک ویک ینڈکرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بعد صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد اگر ضرورت پڑے تو ویک ینڈکرفیو نافذ کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہاں پیر کے دن نامہ نگاروں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جہاں کووڈ وباء کیش رح2فیصد سے زیادہ ہے وہاں ویک ینڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔شہر بنگلور میں وباء کی شرح0.9فیصد سے کم ہو کر اب 0.64فیصد ہے۔یہاں کی سرکاری اسپتالوں میں صرف 179کووڈ مریض اور نجی اسپتالوں میں 479کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔بی بی ایم پی حدود سے باہر علاقوں میں صرف68کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ایسی صورتحال میں شہر میں ویک ینڈ کرفیو کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اشوک نے کہاکہ 15اگست کو یوم آزادی کا جشن کووڈ کے رہنما خطوط پر باقاعدہ عمل کے ساتھ منایا جائے گا۔ رواں مہینے میں بشمول شرونا شنیوارا چار پانچ تہوار آرہے ہیں۔اس لئے شہر کی مندروں میں پوجا پاٹھ میں اضافہ ہوگا۔تمام مندروں اور مذہبی مقامات پر کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: